انسانی حقوق كی تنظيم نے تيونسی مسلمانوں كی حمايت كردی

IQNA

انسانی حقوق كی تنظيم نے تيونسی مسلمانوں كی حمايت كردی

14:09 - January 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2066160
بين الاقوامی گروپ: تركی كی انسانی حقوق كی تنظيم "Mazlumder" نے ايك بيان میں تيونسی مسلمانوں كی آزادی كی تحريك كی حمايت كی ہے اور ان كے حقوق كی بازيابی كا مطالبہ كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تركی كی انسانی حقوق كی تنطيم نے ايك بيان میں تيونسی مسلمانوں كی تحريك آزادی كی بھرپور حمايت كرتے ہوئے ايك بيان جاری كيا جس میں كہا گيا ہے كہ سابق صدر زين العابدين نے ۲۳ سال ملك پر آمرانہ انداز میں حكومت كی ہے اور اپنی سخت گير پاليسی كی بنياد پر راستے میں حائل ہونے والے تمام مخالفوں كو ہٹاديا۔
بيان میں انسانی حقوق كی تنظيم كی طرف سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ زين العابدين كے خلاف مقدمہ چلانے كے لیے تيونس میں خصوصی عدالت كا قيام عمل میں لايا جائے۔
بيان میں یہ بھی كہا گيا ہے كہ فرانس نے تيونسی صدر زين العابدين بن علی كو پناہ نہ دے كر اپنا دامن صاف كرنے كی كوشش كی ہے ليكن حقيقت میں بن علی كے تمام جرائم میں فرانس برابر كا شريك ہے۔
731139


نظرات بینندگان
captcha