بين الاقوامی قراانی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انجمن الذكر الحكيم كے زير اہتمام بحرين میں ہر سال قرائت، تجويد، حفظ، تفسير اور قرآن كے بارے میں تحقيقات كے علاوہ قرآن كريم سے متعلقہ خطاطی، فوٹو گرافی، ڈرائنگ وغيرہ كے موضوع پر منعقد كيا جاتا ہے جس میں قرآنيات میں دلچسپی ركھنے والوں كی بہت بڑی تعداد شركت كرتی ہے۔
بحرين كی خبررساں ايجنسی "مرن" كی رپورٹ كے مطابق عنقريب منعقد ہونے والے گيارہویں قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے ناموں كے اندراج كا مرحلہ شروع ہونے والا ہے اور مقابلوں میں شركت كے خواہشمند افراد ايك ہی وقت میں مختلف مقابولوں میں شركت كرسكتے ہیں۔
انجمن الذكر الحكيم كی جانب سے شائع ہونے والے اعلامیہ میں كہا گيا ہے كہ ان مقابلوں كا مقصد قرآنی تہذيب كا فروغ اور قراان دوست نسل پروان چڑھانا ہے۔
732986