بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بھارت كے دارالحكومت نئی دہلی میں مكالمہ اديان كے موضوع پر تين روزہ اجلاس اٹھارہ فروری سے شروع ہورہا ہے ۔ اجلاس كی افتتاحی تقريب میں بھارتی صدر كے مشير حامد الانصاری مہمان خصوصی كی حيثيت سے شركت كریںگے۔
خبررساں ايدارے محيط كی رپورٹ كے مطابق مسلمان علماء كی عالمی تنطيم كے سربراہ شيخ يوسف القرضاوی نے اجلاس كی اہميت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ مشرقی اديان كے نمائندوں كا یہ پہلا عالمی اجلاس ہے اور اس وقت دنيا بھر میں ان اديان كے پيروكاروں كی تعداد تقريبا تين ارب كے قريب ہے۔ انہوں نے كہا كہ یہ اجلاس در حقيقت قطر كے دارالحكومت دوحہ میں ۲۰۰۸ میں مسلمان اقليتوں كے اجلاس كا نتيجہ ہے۔
ياد رہے كہ بھارت میں مسلمان اقليتوں اور مكالمہ اديان كی كانفرنس كے انتخاب كی وجہ بھارتی مسلمان ہیں كيونكہ بھارت وہ واحد غير مسلم ملك ہے جہاں اٹھارہ كروڑ سے زائد مسلمان آباد ہیں۔
743252