انسانيت كی مشتركہ اقدار كے بارے میں عالمی سيمينار تائيوان میں منعقد ہوگا

IQNA

انسانيت كی مشتركہ اقدار كے بارے میں عالمی سيمينار تائيوان میں منعقد ہوگا

22:11 - February 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2078865
بين الاقوامی گروپ : عالمی انجمن اسلام كے زير اہتمام انسانيت كی مشتركہ اقدار كے بارے میں عالمی سيمينار تائيوان كے دارالحكومت میں منعقد ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی انسانيت كی مشتركہ اقدار كا جائزہ لينے كے لیے تائيوان كے دارالحكومت میں ايك عالمی سيمينار كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ اس عالمی سيمينار كا اہتمام عالمی انجمن اسلام نے كيا ہے اور چين كی اسلامی تنظيم سميت جنوبی ايشيا كی مختلف اسلامی تنظيمیں بھی اس سيمينار كے انعقاد میں تعاون كررہی ہیں۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق عالمی انجمن اسلام كے سيكرٹری جنرل عبد اللہ بن عبد المحسن التركی نے اس بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مذكورہ عالمی سيمينار ۲۱ فروری كو تائيوان كے دارالحكومت میں منعقد ہوگا اور اس میں مختلف اديان كے پيروكار شركت كریں۔
التركی نے مزيد بتايا كہ عالمی انجمن اسلام نے نے جنوبی ايشيا كے دانشوروں كو اس عالمی سيمينار میں شركت كی خصوصی دعوت دی ہے تاكہ انسانيت كی مشتركہ اقدار كے بارے میں تبادلہ خيال كيا جاسكے۔
744278


نظرات بینندگان
captcha