بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی سيكيورٹی فورسز كی جانب سے احساء كے معروف عالم دين اور خطيب حجۃ الاسلام و السمين شيخ توفيق عامر كی گرفتاری كے خلاف احساء كے نوجوانوں نے يوم غصہ منانے كا اعلان كيا ہے۔ عوام سے اپيل كی گئی ہے كہ نماز جمعہ كے بعد پر امن احتجاج كے لیے مسجد ائمہ بقيع كے سامنے اكٹھا ہوجائیں۔
احساء كے نوجوانوں نے شيخ توفيق عامر كی مسجد كے سامنے احتجاج كرنے كے علاوہ فيس بك پر بھی احتجاج كے لیے ايك خصوصی پيج بنايا ہے۔ جس میں شركت كے لیے لوگوں سے اپيل كی ہے۔ ياد رہے كہ سعودی سيكيورٹی فورسز نے شيخ توفيق عامر كو اس لیے گرفتار كرليا تھا كيونكہ انہوں نے سعودی عرب میں بادشاہی نظام حكومت اور مذہبی تعصب كے خلاف آواز اٹھائی تھی۔
757505