وحی و خرد انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين علی نصيری نے ايرانی خبر رساں ايجنسی اكنا كے شعبہ حوزہ علمیہ كے ساته گفتگو میں دينی علمی مراكز كے تبليغی اہداف میں جدت اور اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ كو بروئے كار لانے كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے تاكيد كی كہ پاليسيوں كو مرتب كرتے وقت عالمی ماحول كو مد نظر ركها جائے ۔
انہوں نے كہا كہ تعليم كا مسئلہ انتہائی اہميت كا حامل ہے آج سائيبر سپيس نے دنيا میں بے شمار طرفدار بنا لیے ہیں اس لیے ہمیں تبليغ دين كے لیے سائيبر سپيس كو وسعت دينے كی ضرورت ہے
762325