حكومت بحرين نے ملك كی كئی مساجد كو نذر آتش كر ديا

IQNA

حكومت بحرين نے ملك كی كئی مساجد كو نذر آتش كر ديا

13:59 - April 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2100423
بين الاقوامی گروہ : بحرينی حكومت نے فرقہ وارانہ فسادات كو ہوا دينے كی غرض سے لائسنس نہ ہونے كے بہانے ملك كی متعدد مساجد كو شہيد كر كے نذر آتش كر ديا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے خبر رساں ويب سایٹ الكوثر سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے ايك عالم دين «عبدالنبی النشابه» نے گزشتہ كل یہ خبر ديتے ہوئے كہا : حكومت بحرين سركاری لائسنس نہ ہونے كے بہانے سے ملك كے كئی علاقوں خاص طور پر "حمد" میں واقع بہت سی مساجد كو مسمار كرنے اور جلانے میں ملوث ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ بحرينی حكومت نے ان تمام ملازمين كو فارغ كر ديا ہے جنہوں نے گزشتہ احتجاجی مظاہروں میں شركت كی تهی اور ان كی تنخواہوں كو بهی روك ديا ہے اسی طرح يونيورسٹيوں كے تمام ملازمين اور طلباء كو بهی نكال ديا گيا ہے جو حكومت مخالف مظاہوں كے حامی تهے۔
نظرات بینندگان
captcha