اسرائيلی حملوں كے بعد غزہ میں ہنگامی حالت كا اعلان

IQNA

اسرائيلی حملوں كے بعد غزہ میں ہنگامی حالت كا اعلان

15:00 - April 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2104146
بين الاقوامی گروہ : فلسطين كی وزارت داخلہ نے كل ۹ اپريل كو اسرائيلی حملوں میں شدت كے بعد غزہ میں ہنگامی حالت كا اعلان كر ديا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info» كے حوالے سے فلسطينی وزارت داخلہ كے ترجمان "ايهاب الغصين" كا یہ بيان نقل كيا ہے كہ اگرچہ فلسطينی وزارت داخلہ كی عمارتیں اسرائيلی بمباری كا نشانہ بنی ہیں ليكن اس وزارت كے كاركن فلسطينی سرزمينوں كے دفاع كے سلسلے میں اپنی ذمہ دارياں نبهاتے رہیں گے ۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ وزارت داخلہ اور تمام سيكيورٹی فورسز ہنگامی حالت كے اعلان كے بعد غزہ كی پٹی میں دن رات حالات كی بہتری كے لیے كوشاں ہیں ۔
771654
نظرات بینندگان
captcha