بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Lunion. Presse" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس آرڈن انجمن كی كوششوں سے یہ مسجد تعمير كی جا رہی ہے جو ۲۰۱۲ء كے اختتام پر مكمل ہو جائے گی۔
اسی طرح اس مسجد كے ساتھ ايك دينی سيمينار ہال بھی تعمير كيا جائے گا جس میں مسلمان خواتين و حضرات كے لئے قرآنی كلاسز كا اہتمام كيا جائے گا۔
اميد كی جاتی ہے كہ اس مسجد كی تعمير كا كام آئندہ مہينے كی ابتداء میں شروع ہو جائے گا اور ۲۰۱۲ء كے آخر میں مسجد كی تعمير كا كام مكمل ہو جائے گا۔
776464