بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Lohud" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نيويارك كے علاقے ويسٹ چسٹر كی مسلم انجمن نيوكسل شہر میں ايك مسجد اور اسلامی سنٹر كی تعمير كی كوشش كر رہی ہے تاہم اس مسجد اور اسلامی سنٹر كی تعمير كے لئے مربوطہ محكمے سے اجازت لينی پڑے گی۔
ويسٹ چسٹر كی مسلم انجمن نے اپنے منصوبے كا نقشہ اور ديگر امور كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كر كے اس شہر كے حكام كو مسجد كی تعمير پر راضی كرنے كی كوشش كی ہے۔
حكام كی جانب سے اس منصوبے كی تائيد كی صورت میں ۲۷ اپريل كو اس موضوع كا جائزہ ليا جائے گا۔
776575