امريكی رياست مساچوسٹس میں دسویں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

امريكی رياست مساچوسٹس میں دسویں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

21:52 - April 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2109331
ثقافتی گروپ: امريكی رياست مساچوسٹس كے شہر "ہاپكينسون" كے نيوانگلينڈ اسلامك سنٹر میں ۲۳ اپريل كو دسویں قرآنی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'Islamic Masumeen" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حفظ، قرائت قرآن كريم اور قرآنی پوسٹرز كے شعبوں میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد امريكہ میں مقيم مسلمانوں كو قرآنی آيات میں غوروفكر اور اس كے حفظ اور تلاوت كا شوق دلانا ہے۔
حفظ قرآن كريم كے شعبے میں حصہ لينے والے افراد كے لئے سورہ مدثر اور بیّنھ كو حفظ كرنا ضروری ہے اور قرائت كے شعبے میں سورہ بقرہ، مدثر، بیّنہ، یٓسين اور فجر كی تلاوت كروائی جائے گی۔
اور قرآنی پوسٹرز كے مقابلے میں ۱۰ سال سے كم عمر، ۱۱ سے ۱۸ سال كی عمر اور ۱۹ سال سے زيادہ كی عمر كے لڑكے حصہ لے سكتے ہیں۔
777679

نظرات بینندگان
captcha