بيلجيئم میں ايك مسجد كی بے حرمتی

IQNA

بيلجيئم میں ايك مسجد كی بے حرمتی

21:49 - April 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2109339
ثقافتی گروپ: بيلجيئم كے شہر چارلس رائے میں بعض نا معلوم افراد نے ۱۹ اپريل كو اس شہر كی زير تعمير مسجد كی بے حرمتی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانسيسی خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان نامعلوم افراد نے مسلمانوں كی انجمن "الطوبی" سے وابستہ زير تعمير مسجد میں داخل ہو كر اس كی ديواروں پر اسلام مخالف نعرے لكھے ہیں اور پيغمبر اكرم(ص) كی اہانت كی ہے۔
اس كے علاوہ اس مقدس مقام كی اہانت كرنے والوں نے اپنے اسلام مخالف اقدام كے تحت مسجد كے اطراف میں شكستہ صليب كی علامات كو بنايا اور مسجد كی ديواروں پر پيغمبر اكرم(ص) كی اہانت كے نعرے لكھے ہیں۔
سكيورٹی فورسز نے فوری طور پر جگہ پر پہنچ كر ان عناصر كی گرفتاری كے لئے اقدامات كا آغاز كر ديا ہے۔
777538

نظرات بینندگان
captcha