سعودی نوجوانوں كی جانب سے بحرينی ملت كے حق میں مظاہرہ

IQNA

سعودی نوجوانوں كی جانب سے بحرينی ملت كے حق میں مظاہرہ

10:22 - May 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2118394
بين الاقوامی گروہ : سعودی عرب كی انجمن جوانان انقلابی كی جانب سے بحرين كی مظلوم ملت كے حق میں ۶ مئی كو نماز جمعہ كے بعد مظاہرہ كيا گيا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے لبنان سے نكلنے والے اخبار «الانتقاد» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے انقلابی نوجوانوں نے وسيع پيمانے پر ان مظاہروں میں شركت كر كے بحرين كی مظلوم ملت كے ساتھ اظہار يكجہتی كيا ہے ۔
اس انجمن نے اپنے بيان میں كہا ہے كہ یہ مظاہرے آل سعود كی جانب سے بحرين پر لشكر كشی كی مذمت میں كیے گئے ہیں ۔
سعودی عرب میں ہر قسم كے مظاہروں اور اجتماعات پر پابندی ہے ليكن اس كے باوجود گزشتہ چند مہينوں میں آل سعود كے بحرينی عوام پر ظلم و ستم كے خلاف متعدد سعودی شہروں میں مظاہرے كیے جا رہے ہیں ۔
787361
نظرات بینندگان
captcha