ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ mospat سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قائدين اديان كی يورپين شوریٰ كا یہ اجلاس روس كے قدامت پسند چرج كی دعوت پر پہلی مرتبہ روس میں منعقد ہو گا
اسی طرح قدامت پسند چرچ كی تجويز پر اس اجلاس میں انسانی حقوق اور يورپ كی قديم اقدار كے موضوع پر بھی غور و خوض كيا جائے گا ۔
اسی طرح یہ شوریٰ يورپ میں مسيحيت ، یہوديت اور اسلام كے پيروكاروں كے درميان باہمی احترام كی فضا قائم كرنے اور ان اديان كو ايك دوسرے كے نزديك لانے كے لیے لائحہ عمل تجويز كرے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس شوریٰ كو ۲۰۰۲ء میں اوسلو میں تشكيل ديا گيا تھا اور اس وقت اس كے ۴۵ اركان ہیں ۔
789999