ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «محيط» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مظاہرے فلسطينيوں ،عرب اقليتوں اور برطانیہ میں مقيم مسلمانوں كی شركت كے ساتھ لندن میں وزير اعظم ہاؤس كے سامنے منعقد كیے گئے۔
مظاہرين نے مطالبہ كيا كہ برطانیہ جعلی اسرائيلی حكومت تاسيس كرنے كی غلطی كا ازالہ فلسطين كی مستقل حكومت كو تسليم كرنے كے ساتھ كرے ۔
قابل ذكر ہے كہ آج پندرہ مئی كو اسرائيل كی جعلی اور غاصبانہ حكومت كی تريسٹھویں سالگرہ كا دن ہے كہ جس دن آٹھ لاكھ فلسطينوں كو يورپ اور برطانیہ كی سوچی سمجھی سازش كے تحت ان كے گھروں سے نكال ديا گيا تھا اسی مناسبت سے ساری دنيا كے مسلمان اس دن كو يوم سياہ كے طور پر مناتے ہیں ۔
791908