ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ "نون" سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كربلائے معلّٰی كے مكينوں نے شہر كے وسط میں حضرت ام البنين (س) كی شبیہہ تابوت كے جلوس میں عزاداری كی اور اس كے بعد امام حسين (ع) كے حرم مطہر میں ايك بہت بڑا اجتماع منعقد كيا ۔
اس اجتماع میں زندگی كے مختلف شعبے سے تعلق ركھنے والے افراد اور انجمنوں نے سعودی حكومت سے مطالبہ كيا كہ آئمہ اطہار (ع) كی قبور كو از سر نو تعمير كيا جائے اسی طرح عزاداروں نے ساری دنيا كے مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ اس سلسلے میں وسيع پيمانے پر مظاہرے اور احتجاجات كر كے آل سعود پر دباؤ بڑھائیں ۔
794084