۲۰ مئی ؛ روز نكبت كے شہداء سے منسوب جمعہ

IQNA

۲۰ مئی ؛ روز نكبت كے شہداء سے منسوب جمعہ

8:55 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125383
بين الاقوامی گروپ : فلسطينی نوجوانوں كی مزاحمتی تحريك نے فلسطين پر قبضے كے تريسٹھ برس پورے ہونے پر احتجاجی مظاہرين پر اسرائيلی فوجيوں كی جانب سے حملے كی مذمت میں ۲۰ مئی بروز جمعۃ المبارك كو روز نكبت كے شہداء كی ياد كا جمعہ نام ديا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ الجزيرہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی نوجوانوں كی مزاحمتی تحريك نے فيس بك پر جمعے كے دن ايك بہت بڑی ريلی كے انعقاد كا مطالیہ كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ہزاروں فلسطينيوں اور عربوں نے ۱۵ مئی كو فلسطينی سرحدوں پر مظاہرے كیے تھے كہ جس كے جواب میں اسرائيلی فوجيوں نے طاقت كا وحشيانہ استعمال كر كے متعدد اشخاص كو شہيد اور زخمی كر ديا تھا ۔
794203
نظرات بینندگان
captcha