تاتارستان ؛ قرائت قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

تاتارستان ؛ قرائت قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

19:35 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125935
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : جمہوریہ تاتارستان كے شہر نورلات میں ۲۲ مئی بروز اتوار سے قرائت قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے بالكان ونگ نے اطلاع رساں ويب سایٹ "اسلام رو" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نورلات كے دينی اور مذہبی امور كے نائب مسئوول نے یہ خبر ديتے ہوئے كہا : ان مقابلوں كے انعقاد كا ہدف علاقے كے جوانوں اور نوجوانوں كے درميان اسلام اور قرآن كا احترام اور شايشہ اخلاقی خصوصيات كو معاشرے میں پروان چڑھانا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ ۱۵ مئی كو منعقد كيا جا چكا ہے كہ جس میں سے ايك سو افراد نے فائنل راؤنڈ كے لیے كواليفائی كيا تھا ۔
اس فائنل راؤنڈ میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے طلبا كو انعامات اور اعزازی اسناد سے بھی نوازا جائے گا ۔
795101
نظرات بینندگان
captcha