ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «mosquee-halluin» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست میں حاضرين فرانسوی سماج میں نو مسلموں كی مشكلات كے بارے تبادلہ خيال كریں گے ۔
«ويلنوو داسك(Villeneuve d'Ascq)» مسجد كے امام جماعت شيخ احمد مقدار ظہور اسلام كی ابتدا میں نو مسلموں كی مشكلات كے بارے تفصيلات سے آگاہ كریں گے اور اس كا فرانس كے معاشرے كے ساتھ مقايسہ كریں گے ۔
اس نشست كے دوسرے حصے میں تازہ مسلمان افراد ايك دوسرے كے ساتھ تعارف كے ضمن میں اسلام سے پہلے اور بعد میں اپنی مجموعی زندگی كی صورتحال سے آگاہ كریں گے اسی طرح قبول اسلام كے بعد اپنے گھر والوں اور دوستوں كے رویے سے متعلق گفتگو بھی كریں گے ۔
797639