اقوام متحدہ ؛ پاكستانی نمائندے كی جانب سے اقوام متحدہ پر تنقيد

IQNA

اقوام متحدہ ؛ پاكستانی نمائندے كی جانب سے اقوام متحدہ پر تنقيد

17:37 - June 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2132483
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ میں پاكستان كے دائمی نمائندے نے اسلامی سربراہی كانفرنس كی نمائندگی كرتے ہوئے۳۰ مئی بروز سوموار كو اقوام متحدہ كے انسانی حقوق كميشن كی جانب سے امريكا میں قرآن كريم كی بے حرمتی سے متعلق بے اعتنائی برتنے پر كڑی تنقيد كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كويت كی سركاری خبر رساں ايجنسی «KUNA»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ میں پاكستان كے دائمی نمائندے ضمير اكرم نے اسلامی سربراہی كانفرنس كی نمائندگی كرتے ہوئے ايك مرتبہ پھر اقوام متحدہ كے انسانی حقوق كے ادارے (UNHCHR) پر تنقيد كے ضمن میں كہا : انہوں نے اپنے تازہ ترين بيان میں امريكا كے اندر قرآن كريم كی بے حرمتی كی جانب كوئی اشارہ نہیں كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا اسلامی مقدسات كی نسبت امتيازی رویہ نظر انداز نہیں كيا جا سكتا اور انسانی حقوق كے ادارے (UNHCHR) كے لیے ضروری ہے كہ سب سے پہلے اس سانحے كی تحقيقات كرے ۔
801545
نظرات بینندگان
captcha