ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے قطر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الشرق سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش ماحولياتی ٹور كے عنوان سے گزشتہ ہفتے شروع ہوئی تھی اور ۴ جون تك جاری رہے گی ۔
ان تصاوير میں قرآن كريم میں مذكور پودوں اور جڑی بوٹيوں كی تصاوير پيش كی گئی ہیں اور ان كے طبی اور میڈيكل خواص انگلش اور عربی زبان میں وضاحت كے ساتھ دئیے گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ تصاوير قطر كے باغ قرآن سے لی گئی ہیں كہ جس میں ان تمام جڑی بوٹيوں اور پودوں كو جمع كيا گيا ہے كہ جو قرآن و حديث میں مذكور ہیں ۔
802209