ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «trouvetamosquee»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پراجيكٹ كو اللہ تعالیٰ كے ۹۹ ناموں كی مناسبت سے ترتيب ديا گيا ہے اور اس كے منتظمين كا پروگرام ہے كہ افريقا كے مختلف ممالك میں ۳۳ مسجدیں ، ۳۳ اسلامی مدرسے اور صاف پانی پہنچانے كے حوالے سے ۳۳ فلاحی منصوبے مكمل كرے ۔
اسلامی يونين فرانس نے مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ اس عظيم فلاحی منصوبے كی كاميابی كے لیے دوستانہ طور پر تعاون كریں جس كے جواب میں اب تك مسلمانوں كی جانب سے ۵۰ ہزار يورو سے زيادہ رقم ارسال كی جا چكی ہے ۔
807866