آذر بائيجان ؛ہمنوا آذان دينے كا پروگرام جلد عملی كيا جائے گا

IQNA

آذر بائيجان ؛ہمنوا آذان دينے كا پروگرام جلد عملی كيا جائے گا

17:12 - June 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2138949
ثقافت و ہنر گروپ : آذر بائيجان كی مساجد سے ہم صدا آذان دينے كی غرض سے آذر بائيجان كے ايك ممتاز قاری «شاه‌مردان تقی‌ اف »(Shahmardan Tagiyev) كی آذان دار الحكومت باكو كے «كائنات»(Kainat) اسٹوڈيو میں ريكارڈ كر لی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے سنٹرل ايشيا ونگ كی رپورٹ كے مطابق اس آذری ماہر قاری نے پانچ طريقوں سے آذان كہی ہے ۔
اسٹوڈيو كے مدير «سليمان فرض‌علی‌اف»،نے اس بارے بتايا : جمہوری آذر بائيجان كی مساجد میں آذان كو مختلف طريقوں سے قرائت كيا جاتا ہے اور ان میں سے بعض آذانیں مساجد كے گلدستوں سے دی جاتی ہیں ليكن صوت و لحن كے اعتبار سے ان كی كيفيت تسلی بخش نہیں ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس ممتاز قاری نے آذان كے علاوہ ، نماز كی تعقيبات ، دعائے فرج اور دعائے توسل كی بھی ريكارڈنگ كروائی ہے اور جلد ہی اس كی سی ڈيز خواہشمند حضرات كے لیے منظر عام پر آ جائیں گی ۔
806671

نظرات بینندگان
captcha