صیہونی راہبوں نے مسلمانوں كو قرآن كريم ہدیہ كركے معذرت كی ہے

IQNA

صیہونی راہبوں نے مسلمانوں كو قرآن كريم ہدیہ كركے معذرت كی ہے

0:13 - June 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2140185
بين الاقوامی گروپ : صیہونی راہبوں پر مشتمل انسانی حقوق كی تنظيم نے رام اللہ كے مشرق میں واقع مسجد المغير میں اسرائيل كی جانب سے مساجد كی مسلسل بے حرمتی پر پردہ ڈالنے اور مسلمانوں سے عذر خواہی كی غرض سے قرآن كريم كے چند نسخے فلسطينی شہريوں كو ہدیہ كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ arabic.rt، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی راہبوں نے فلسطينيوں سے اسرائيلی شہريوں كی جانب سے كرانہ باختری میں واقع مسجد المغير كی بے حرمتی اور اسے آگ لگانے كے واقعے سے معذرت كی غرض سے مسلمانوں كو قرآن كريم ہدیہ كیے ہیں۔
قابل ذكر ہے كہ صیہونی شہريوں كی جانب سے فلسطين میں مساجد پر حملوں كی تعداد روز افزوں ہونے سے علاقے میں صلح اور امن و امان كی اميدیں دم توڑ گئی ہیں ۔
809992
نظرات بینندگان
captcha