برطانیہ میں اسلامی علم نفسيات كے موضوع پر سيمينار

IQNA

پورے برطانیہ سے ماہرين كی شركت كے ساتھ ؛

برطانیہ میں اسلامی علم نفسيات كے موضوع پر سيمينار

17:04 - June 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2143089
بين الاقوامی گروپ : اسلامی نفسيات كے موضوع پر یہ سيمينار پورے برطانیہ سے ماہرين كی موجودگی میں امسال ۲۷ اور ۲۸ جولائی كو لندن اور مانچسٹر میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «bmehealth» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برطانیہ كی قومی سلامتی فاؤنڈيشن كے زير اہتمام منعقد ہونے والے اس سيمينار میں اسلامی نفسيات كے مفاہيم ، موضوعات اور ان كے علاج معالجے میں استعمال سے متعلق نقد و تنقيد كا جائزہ لينے كے ساتھ ساتھ اس كے برطانیہ میں اثرات پر بھی گفتگو ہو گی ۔
اس بين الاقوامی سيمينار میں ملائشيا كی بين الاقوامی يونيورسٹی كے شعبہ نفسيات كے پروفيسر «مالك بدری»؛ لندن میں اسلامی مشاور اور لندن ، كميبريج ، برمنگھم میں اسلامی مشاورہ كے مدرس «عبدالله مينارد»؛ فيملی امور میں مشاور اور ماہر نفسيات «استفن ويزرهد»؛ براڈفور شہر میں كلينيكل ماہر نفسيات «عبدالرسجيد اسكينر»اور برطانیہ میں سكون نامی مشاورتی انسٹی ٹيوٹ كی مدير اور مؤسس «عايشه اسلام»؛ اپنے اپنے محققانہ ليكچرز دیں گے ۔
813479
نظرات بینندگان
captcha