«محمود الطبلاوی»،شيخ القراء كے جانشين مقرر ہو گئے

IQNA

23:49 - June 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2144201

«محمود الطبلاوی»،شيخ القراء كے جانشين مقرر ہو گئے

بين الاقوامی گروپ : مصر كے مرحوم شيخ القراء اور مصری قاريوں كی يونين كے سيكرٹری جنرل استاد ابو العينين شعيشع كی وفات كے بعد اس يونين كے نائب مسؤل «محمود الطبلاوی» كو ان كا جانشين مقرر كر ديا گيا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق «محمود الطبلاوی»،نے اپنے پيغام میں ابو العينين شعيشع كی وفات پر اسلامی امہ ، قاريوں اور علوم قرآن میں دلچسپی ركھنے والے لوگوں كو تعزيت پيش كرتے ہوئے كہا : چونكہ میں مصری قاريوں كی يونين كا نائب مسئول تھا اس لیے يونين كے سيكرٹری جنرل كی وفات كے بعد ميرا انتخاب عمل میں لايا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : يونين آئندہ ہفتے ايك اجلاس منعقد كر كے جديد اركان اور نائب مسئول كو بھی منتخب كرے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ محمود الطبلاوی مصری اور عالم اسلام كے مشہور قاری ہیں اور جامع الازھر كی مسجد میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
814483
نظرات بینندگان
captcha