ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق آيت الله العظمی سبحانی نے قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كی مناسبت سے اپنے پيغام میں مزيد كہا : قرآن كريم كی ايك خصوصيت اس كی لا محدوديت ہے كہ جس كی بدولت اس میں اب بھی مزيد تحقيق كی گنجائش موجود ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ايك شخص نے امام رضا (ع) سے سوال كيا : كيا وجہ ہے كہ قرآن كی بار بار تلاوت كے باوجود اس كی تازگی برقرار رہتی ہے ؟
امام ( ع) نے جواب میں فرمايا : اس كی وجہ یہ ہے كہ قرآن كريم زمان محدود اور گروہ خاص كے لیے نازل نہیں كيا گيا ، اس اعتبار سے یہ ہر زمانے میں اور ہر ملت كے لیے تا قيام قيامت درخشندہ و تابناك رہے گا ۔
818167