ٹوكيو يونيورسٹی میں اسلامی مطالعات كے استاد "شيگرو كامادا" جو ساتویں بين الاقوامی نظریہ مہدويت سيمينار میں شركت كے لیے جاپان سے تشريف لائے ہیں ؛ نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے مزيد كہا : البتہ شيعوں اور بودائيوں میں "موعود " سے متعلق بہت زيادہ اختلافات ہیں اور موعود كے مفہوم كو ان دو اديان میں ان كے خاص اعتقادات كے تناظر میں ديكھنا چاہئیے ۔
كامادا نے مزيد كہا : بودائی مذہب ہندوستان میں پھلا پھولا ہے اور ہندی مذاہب عام طور پر مادی امور كی نسبت روحانی امور پر زيادہ زور ديتے ہیں ۔
826447