ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الخليج كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ " جائزہ راشد بن احمد المعلا حفظ قرآن و مطالعات اسلامی مقابلوں " كے منتظم جاسم بوعصبیہ نے اس خبر كے ضمن میں كہا : ان قومی سطح كے مقابلوں میں پورے متحدہ عرب امارات سے حفظ قرآن مراكز كے نمائندے شركت كریں گے جبكہ ۱۷ جون سے ۳۱ جولائی تك اميدواروں كے نام درج كیے جائیں گے ۔
انہوں نے آخر میں كہا : مقابلے منعقد كرنے والی كمیٹی نے كہا ہے كہ ان كی جانب سے پورے امارات میں قرآنی مراكز كو ان مقابلوں میں شركت كے لیے دعوت نامے جاری كر دئیے گئے ہیں ۔
827727