ہندوستان ؛ فيض آباد میں كم سن حفاظ كرام كے اعزاز میں تقريب

IQNA

ہندوستان ؛ فيض آباد میں كم سن حفاظ كرام كے اعزاز میں تقريب

15:50 - July 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2157489
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : ہندوستان كے صوبہ اترپرديش كے شہر فيض آباد كی جامع مسجد «تات‌‌شاه» میں ۲۵ جولائی بروز سوموار كو دو كم سن حفاظ كے اعزاز میں تقريب منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا نے لكھنؤ سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «صحافت»(Sahafat) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب ايك ۱۱ سالہ بچی اور دس سالہ بچے كی تجليل كے لیے منعقد كی جا رہی ہے كہ جو كل قرآن كے حافظ ہیں اور فيض آباد شہر میں رہائش پذير ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ تقريب ۲۵ جولائی بروز سوموار كو مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۱۰ بجے فيض آباد شہر كی جامع مسجد میں منعقد ہو گی اور اس میں تمام اہل اسلام كو مدعو كيا گيا ہے ۔
828240
نظرات بینندگان
captcha