قرآنی دائرۃ المعارف كی دو جديد جلدیں بين الاقوامی قرآن نمائش میں پيش كر دی جائیں گی

IQNA

علی خراسانی ؛

قرآنی دائرۃ المعارف كی دو جديد جلدیں بين الاقوامی قرآن نمائش میں پيش كر دی جائیں گی

23:31 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157906
ادب گروپ : مركز ثقافت و معارف قرآن سے وابستہ دائرۃ المعارف گروپ كے مدير نے بتايا : نمائش میں دائرۃ المعارف كی كل آٹھ جلدیں پيش كی جائیں گی كہ جن میں سے نویں جلد بڑوں كے لیے اور پہلی جلد نوجوانوں كے لیے ہے ۔
مركز ثقافت و معارف قرآن سے منسلك دائرۃ المعارف گروپ كے مدير حجت الاسلام و المسلمين علی خراسانی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے قرآن كی نمائشگاہ میں نویں جلد كی رونمائی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : یہ جلد حرف (ت) اور حرج (ج) كے موضوعات پر مشتمل ہے كہ جسے پريس روانہ كر ديا گيا ہے ، اميد ہے كہ یہ جلد بين الاقوامی قرآنی نمائش كے آخری ايام میں پرنٹ ہو جائے گی كہ جس كے بعد فوری طور پر اسے نمائش میں پيش كر ديا جائے گا ۔
828537
نظرات بینندگان
captcha