حماس نے " اسلامی تعاون تنظيم " سے مساجد كے انہدام كا سلسلہ ركوانے كی درخواست كر دی

IQNA

حماس نے " اسلامی تعاون تنظيم " سے مساجد كے انہدام كا سلسلہ ركوانے كی درخواست كر دی

20:36 - July 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2160513
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كی اسلامی مزاحمتی تحريك حماس نے قابض اسرائيلی فوجوں كی جانب سے كرانہ باختری كے شمال میں صوبہ سلفيت كے علاقے بروقين میں واقع مسجد علی بن ابيطالب ( ع) كو گرانے كے فيصلے پر عرب ليگ اور اسلامی تعاون تنظيم سے فلسطينی مساجد كے انہدام كا سلسلہ ركوانے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس كے پريس ريليز میں كہا گيا ہے : مسجد علی بن ابيطالب ( ع) كے انہدام كا فيصلہ ظالمانہ ہے اور گزشتہ ماہ بھی قابض اسرائيليوں نے فلسطينی اراضی كو ہتھيا كر قدس كی یہودی سازی كے منصوبے كو آگے بڑھانے كی غرض سے علاقہ میں قائم ايك تعليمی انسٹی ٹيوٹ كو منہدم كرنے كا حكم صادر كيا تھا ۔
831739
نظرات بینندگان
captcha