مبارك كے ذلت آميز عدالتی ٹرائل نے عرب آمروں كو دہشت زدہ كر ديا

IQNA

مبارك كے ذلت آميز عدالتی ٹرائل نے عرب آمروں كو دہشت زدہ كر ديا

13:51 - August 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2166582
بين الاقوامی گروپ : مصر كے معزول صدر حسنی مبارك كے خلاف مقدمے كی سماعت كے لیے عدالتی بينچ كی تشكيل اور سابق آمر كو انصاف كے آہنی كٹہرے میں كھڑا كرنے سے اب تك چپ سادھنے والے عرب آمر خوف زدہ ہو گئے ہیں چونكہ وہ مبارك كی مانند ذلت آميز عدالتی كاروائی اور انصاف كے كٹہرے میں كھڑے ہونے كے دن سے خوفزدہ ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق دنيا بھر كے اخبارات اور نيوز ايجنسياں حسنی مبارك كے عدالتی ٹرائل كی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ مختلف شہ سرخيوں كے ساتھ شايع كر رہی ہیں اور اس نكتے پر زور دے رہی ہیں كہ مبارك كو اپنے تيس سالہ ظلم و ستم كے اختتام پر انتہائی ذلت كا سامنا ہے جبكہ مصريوں كو ابھی تك يقين نہیں آ رہا كہ فرعون مصر اس طرح سے انصاف كے آہنی كٹہرے تك جا پہنچا ہے ۔
837510


نظرات بینندگان
captcha