بحرينی عوام كے مظاہرے حق خود اراديت كے حصول تك جاری رہیں گے

IQNA

بحرينی سياسی رہنما :

بحرينی عوام كے مظاہرے حق خود اراديت كے حصول تك جاری رہیں گے

11:23 - August 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2167722
بين الاقوامی گروپ : بحرينی عوام اپنے مظاہرے اور احتجاج جاری ركھیں گے تاكہ حكومت سے اپنا حق خود اراديت حاصل كریں جبكہ آل خليفہ حكومت كی جانب سے لوگوں كے خلاف سازشیں اور مظاہرے روكنے كی كوششیں بے فائدہ ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «العالم» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے ايك سرگرم سياسی رہنما اور رائٹر كريم المحروس نے اس بارے بتايا : لوگ حق انتخاب كے حصول تك مظاہروں اور احتجاج كا سلسلہ جاری ركھیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : بحرين میں بحرانی حالات ختم كرنے كا واحد حل آل خليفہ كا اقتدار سے علیٰحدہ ہو كر عوام كو آزاد انتخابات كا موقع دينا ہے ۔
المحروس نے واضح كيا : بحرينی حكومت كی جانب سے ملازمين كو نكالنے اور ان كی تنخواہوں كو روكنے يا كم كرنے جيسے اقدامات عوام بالخصوص شيعوں كو محتاج ركھنے كے سلسلے كی ايك كڑی ہے ۔
839261
نظرات بینندگان
captcha