انڈونيشی زبان میں قرآن كريم كا جديد ترجمہ پيش كر ديا گيا

IQNA

انڈونيشی زبان میں قرآن كريم كا جديد ترجمہ پيش كر ديا گيا

20:01 - August 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2168706
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كی ام القری يونيورسٹی كے تين انڈونيشين فارغ التحصيل طلبہ نے انڈونيشين زبان میں قرآن كريم كا جديد ترجمہ پيش كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار «Saudi Gazette» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ام القری يونيورسٹی كے عربی لينگوئيج كالج كے سربراہ نے اس بارے بتايا : ان تين افراد كے ترجمے سے ام القری كے عربی لينگوئيج كالج كے فارغ التحصيل طلبہ كی اعلیٰ صلاحيتوں اور ہمارے كالج كی غير عربوں كو عربی سكھانے كی مہارت كا اندازہ ہوتا ہے ۔
انہوں نے اميد ظاہر كی ہے كہ مستقبل میں اس يونيورسٹی كے كورسز شاندار كاميابی حاصل كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ام القری يونيورسٹی مكہ مكرمہ میں واقع ہے ۔
839941
نظرات بینندگان
captcha