ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "اورذيلی ۔اوز"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "نور مہر خيرانی فنڈ " كے شعبہ سنٹرل ايشيا نے امسال ضرورت مند روزہ داروں كو خوراك فراہم كرنے كا منصوبہ صوبہ نمنگان ، انديجان اور فرغانہ میں شروع كر ديا ہے اور یہ پروگرام ماہ رمضان كے اواخر تك جاری رہے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ نور مہر خيرانی فنڈ كے تعاون سے ضرورت مندوں كو خوراك كی فراہمی كا یہ سلسلہ چھ سال قبل شروع كيا گيا تھا اور ہر سال ازبكستان كے تمام علاقوں اور صوبوں میں ضرورت مند ، يتيم اور لاوارث افراد كے لیے خوراك كی فراہمی كے منصوبے پر تمام ازبك صوبوں میں عمل درآمد كيا جاتا ہے ۔
840174