نشست قرآن كے ہمراہ آج فرانس میں منعقد ہو گی

IQNA

نشست قرآن كے ہمراہ آج فرانس میں منعقد ہو گی

11:37 - August 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2169156
بين الاقوامی گروپ : قرآن كے ہمراہ كے نام سے یہ نشست ۱۲ اگست بروز جمعۃ المبارك كو «وينيو ـ سور ـ سن »(Vigneux-sur-Seine) شہر كی جامع مسجد میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست ماہ رمضان كے سلسلے میں منعقد ہونے والی نشستوں كے حوالے سے آج شام ۶ سے ۷ بجے تك مسجد «وينيو ـ سور ـ سن» میں منعقد ہو گی ۔
فرانس میں مقيم عالم دين شيخ «محمد باجار افيل »(Mohamed Bajarafil) اس نشست میں ماہ رمضان كے فضائل اور اعمال سے متعلق خطاب كریں گے ۔
اسی طرح مسجد «وينيو ـ سور ـ سن» میں ماہ مبارك كے ايام كے دوران مسجد اور عبادتی مقامات كی اسلام میں اہميت ، جنگ بدر اور اس كی تعليمات ، نماز قائم كرنے كی صحيح روش ، اسلام میں ازدواجی زندگی اور اسلام و اسمائے حسنیٰ كے عنوان سے ديگر نشستیں بھی منعقد كی جائیں گی ۔
415738
نظرات بینندگان
captcha