ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lexpressiondz» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الجزائر كی شوری علمائے مسلمين كے سربراہ نے الجزائر كے صدر عبد العزيز بوتفليقہ كا یہ پيغام قرائت كيا كہ جس میں انہوں نے مرحوم كے خاندان اور الجزائر كے مسلمان شہريوں كو تعزيت پيش كی ہے ۔
اس پيغام میں كہا گيا ہے : الجزائر كی شوری مسلمين كے سربراہ عبد الرحمان شيبان ايك مذہبی گھرانے میں پيدا ہوئے اور انہوں نے اپنی ساری زندگی مطالعے اور اسلام كی خدمت میں بسر كی ، انہوں نے امور دينی كی وزارت سنبھالنے كے بعد بھی مسلمانوں كے لیے قابل قدر خدمات انجام دیں ۔
الجزائر كے صدر نے آخر میں مرحوم و مغفور كے بلندی درجات اور پسماندگان كے لیے صبر و استقامت كی دعا كی ۔
841982