ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام محمود رضا قاسمی نے ۱۸ اگست كو بہائيت و صیہونزم كے عنوان سے منعقد ہونے والی نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ۱۸۰۳ء سے ۱۸۲۶ء تك ايران اور روس كے درميان تباہ كن جنگیں ہوتی رہیں كہ جس سے ايران میں فقر اور قحط كا دورہ دورہ ہو گيا اور ايران كے بہت سے اسلامی شہر اس سے جدا ہو گئے ۔
انہوں نے مزيد كہا : فقر و فاقہ اور قتل و غارت كی فضا میں اگر كوئی شخص خود كو منجی كے طور پر پيش كرے تو فطری سی بات ہے كہ لوگ اس كی آواز پر لبيك كہیں گے ۔
845919