ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «marocjournal» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش فلسطين كی ثقافتی انجمن القدس كے زير اہتمام شہری انتظامیہ اور انجمن جوانان صويرہ كے تعاون سے ماہ رمضان كی مناسبت سے منعقد ہو رہی ہے ۔
اس نمائش كے انعقاد كا ہدف مقبوضہ فلسطين كے مسلمان ہنرمندوں كے آثار پيش كر كے مقبوضہ بيت المقدس میں مقيم عيسائيوں ، مسلمانوں اور ديگر قوموں كے درميان روابط كو فروغ دينے كی كوشش بتايا گيا ہے ۔
نمائش كی انتظامیہ نے اعلان كيا ہے كہ وہ ماہ رمضان كے آخری دن تك اس نمائش میں ۳۱۵۰ آثار عامۃ الناس كے لیے پيش كریں گے ۔
847160