ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہزاروں مصری نمازيوں نے كل مصری حدود پر كچھ صیہونی فوجيوں كے تجاوز اور مصری سيكيورٹی فورسز كے كچھ جوانوں كی شہادت كے بعد مصر سے اسرائيلی سفير كے اخراج كامطالبہ كيا ہے ۔
اخوان المسلمين كے رہنما ابو الفتوح نے كہا : مصری عوام نے ۲۵ جنوری كے قيام میں اہل دنيا سے اپنی عظمت منوا لی ہے ، یہ قوم اپنے دوست و دشمن كو خوب پہچانتی ہے لذا جس ملت نے اپنے حكمرانوں كی نا انصافيوں پر سكوت نہیں كيا وہ بيرونی حملات پر بھی خاموش تماشائی نہیں بنے گی ۔
846771