امام موسٰی صدر كی ياد میں منعقدہ تقريب میں شركت كے لیے لبنانی وفد كی يورپ روانگی

IQNA

امام موسٰی صدر كی ياد میں منعقدہ تقريب میں شركت كے لیے لبنانی وفد كی يورپ روانگی

14:50 - September 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2181115
بين الاقوامی گروپ : مجلس اعلائے شيعان لبنان كا ايك وفد امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھيوں كے اغوا كے دن كی مناسبت سے منعقد كی جانے والی تقريب میں شركت كے لیے جرمنی اور اٹلی روانہ ہو گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صور اور جبل عامل كے مفتی شيخ حسن عبد اللہ كی سربراہی میں مجلس اعلائے شيعيان لبنان كا ايك وفد ۲ ستمبر كو امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھيوں كے اغوا كی ياد منانے كی غرض سے يورپ روانہ ہو گيا ہے ۔
حسن عبد اللہ نے امام موسٰی صدر كی خصوصيات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : امام صدر ايك جامع مكتب كا نام ہے كہ جس كے زير سایہ ہم سب كو چلنا چاہئیے تاكہ ہمیں ايمان اور پر امن زندگی كا مفہوم معلوم ہو سكے ۔
853548
نظرات بینندگان
captcha