ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہيلری كلنٹن نے يكم اكتوبر كو مصری ٹيلی وژن كے پروگرام "الحياۃ اليوم " میں بات چيت كے دوران كہا : امريكا مصر میں كسی بھی نئی حكومت كے ساتھ تعاون پر تيار ہے حتی اگر وہ اسلامی بھی ہو ليكن اس شرط كے ساتھ كہ وہ آزادی اور قانون كا احترام كرے اور تشدد سے پرہيز كرے ۔
قابل ذكر ہے كہ ہيلری كلنٹن سے پہلے باراك اوباما كے امور مسلمين میں سابق مشير داليا مجاہد نے كہا تھا : امريكہ مصری انقلاب كو قبول كرنے كے لیے تيار نہیں تھا اور یہی وجہ ہے كہ كافی عرصے بعد اسے يقين آيا كہ صورتحال حسنی مبارك كے كنٹرول میں رہی ، تب كہیں مجبورہو كر امريكہ نے انقلابيوں كوخير مقدم كہا ۔
871515