ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «atlasinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برطانوی وزارت خارجہ میں مشرق وسطٰی اور شمالی افريقہ كے مسئول اليستر بورت نے واشگاف الفاظ میں كہا : برطانوی حكومت الجليل میں واقع مسجد كو شدت پسند یہوديوں كی جانب سے نذر ٓتش كرنے كی سخت مذمت كرتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : عبادتی مقامات كو نذر آتش كرنا انتہائی ناپسنديدہ فعل ہے اور یہ امر مسلمانوں پر تشدد كا واضح ثبوت ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صیہونيوں كی جانب سے مساجد پر حملے سلسلہ وار جاری ہیں ۔
873087