ہندوستان میں چوتھی "اسلامی كتاب نمائش" كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں چوتھی "اسلامی كتاب نمائش" كا انعقاد

13:29 - October 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2201529
بين الاقوامی گروپ : ہندوستان كے اسلامی ثقافتی مركز اور الحسنہ پبليكيشنز كے زير اہتمام چوتھی "اسلامی كتاب نمائش" ہندوستان كے دار الحكومت دہلی میں جاری ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے روزنامہ «Milli Gazette»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں قرآن كريم كے متعدد نسخوں اور پيغمبر اكرم (ص) كی شان میں تحرير شدہ متعدد كتابوں كے علاوہ اسلامی موضوعات پر بہت سی كتابیں پيش كی گئی ہیں ۔
بچوں كے مخصوص اسٹال پر بھی بچوں كے لیے قرآنی داستانوں كی مانند مختلف اسلامی كتابیں ركھی گئی ہیں ۔
اس نمائش میں تاريخ ، سياست ، اسلام اور جمہوريت كے عناوين كے تحت بھی بہت سی كتابیں پيش كی گئی ہیں ۔
نمائش میں پيش كردہ "الفی قرآن " ہر خاص و عام كی توجہ كا مركز ہے جس كی خصوصيت یہ ہے كہ ہر صفحے اور ہر سطر كا آغاز الف سے ہوتا ہے ۔
875406
نظرات بینندگان
captcha