يمن كی باگ ڈور آل سعود حكومت كے ہاتھ ہے

IQNA

يمنی فعال ؛

يمن كی باگ ڈور آل سعود حكومت كے ہاتھ ہے

7:53 - October 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2203353
بين الاقوامی گروپ : آل سعود حكومت ابھی تك يمن كا كنٹرول سنبھالے ہوئے ہے اور جب تك يمن كی زمام حكومت ان كے ہاتھوں میں ہے ، يمن میں كوئی امن منصوبہ بھی نتيجہ بخش ثابت نہیں ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يمن كے انقلابی جوانوں كی تنظيم كے كنوينئير محمد صادق العدينی نے آل سعود كی جانب سے يمن میں وسيع پيمانے پر مداخلت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا كہ شايد يمن كے انقلاب كو خون كے دريا سے گزرنا پڑے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : يمنی عوام كی اكثريت علی عبد اللہ صالح كے وعدوں كو شك كی نگاہ سے ديكھتی ہے چونكہ اس كے بيانات در حقيقت تضادات كا مجموعہ ہوتے ہیں ۔
876820
نظرات بینندگان
captcha