سعودی مفتی نے بادشاہ كے فرمان كو كافرانہ قرار ديا

IQNA

انتخابات میں خواتين كی شركت كو حرام قرار ديتے ہوئے ؛

سعودی مفتی نے بادشاہ كے فرمان كو كافرانہ قرار ديا

19:37 - October 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2203987
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے مشہور مفتی عبد الرحمن البراك نے ايك فتوٰی صادر كر كے بادشاہ كی جانب سے انتخابات میں خواتين كی شركت سے پابندی اٹھانے پر مشتمل فرمان كو حرام اور كفر آميز قرار ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے كويت سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "القبس " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے معروف عالم دين عبد الرحمن البراك نے اپنی سایٹ پر ايك فتوٰی جاری كيا ہے كہ جس میں انتخابات میں خواتين كی شركت كو حرام قرار ديتے ہوئے ، ان كا كہنا ہے: یہ اقدام كافروں كی پيروی ہے اور انتخابات وہ بدترين طريقہ كار ہے كہ جو كفار كی ثقافت سے اسلامی معاشرے میں سرايت كر گيا ہے۔
البراك نے كہا : وزارت عظمٰی ، پارليمانی نشستوں اور علاقائی شورٰی كے لیے ممبران كا انتخاب ، حرام ہے ۔
877810
نظرات بینندگان
captcha