ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ arabic.china، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ لائبريرياں نينگشين مسلمانوں كی علمی سطح بلند كرنے، مطالعاتی فرصتوں كی فراہمی اور علمی ، ثقافتی اور قانونی تحقيقات انجام دينے كی غرض سے علاقے كی ۴۰۰ سے زيادہ مساجد میں تاسيس كی گئی ہیں ۔
ان لائبريريوں كے لیے ۵۰ ہزار سے زيادہ ہنری ، سماجی ، ثقافتی ، قانونی اور دينی كتابیں خريری جا چكی ہیں اور مقامی حكومت كی جانب سے ٹيلی وژن اور DVD بھی ان لائبريريوں كو ہدیہ كی گئی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ نينگشيا كے علاقے میں «هوی» قوم سے تعلق ركھنے والے ۲ ملين سے زيادہ مسلمان مقيم ہیں جو كہ علاقے كی كل آبادی كا تيسرا حصہ ہے ۔
878612