ليبيا كے انقلابيوں كی جانب سے بنی وليد كی فتح پر جشن

IQNA

ليبيا كے انقلابيوں كی جانب سے بنی وليد كی فتح پر جشن

23:55 - October 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2208300
بين الاقوامی گروپ : ليبيائی انقلابيوں نے مسلسل چھ ہفتوں كی لڑائی كے بعد بنی وليد كو قذافی كی حامی فوجوں سے آزاد كروانے پر جشن منايا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «رويترز»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيائی انقلابيوں نے بنی وليد شہر كی مكمل آزادی كے بعد ہوائی فائرنگ كر كے خوشی كا اظہار كيا اور اس كاميابی پر جشن كا اہتمام كرتے ہوئے لببيا كے پرچم كو شہر وسط میں لہرايا ۔
ليبيائی عبوری كونسل كے ايك فوجی كمانڈر محمد شونكہ نے اس خبر كے ضمن میں بتايا : دار الحكومت طرابلس سے ۱۵۰ كلومیٹر فاصلے پر واقع بنی وليد شہر انقلابيوں كی جانب سے ۶ ہفتے كی مسلسل جدوجہد كے بعد آزاد ہوا ہے ۔
882189
نظرات بینندگان
captcha