ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت كی خبر رساں ايجنسی (KUNA)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسپين كی وزارت خارجہ نے اپنے بيان میں اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ قدس شريف میں صیہونی حكومت كی جانب سے ساخت و ساز بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہے ۔
اس بيان میں خبردار كيا گيا ہے كہ ان اقدامات سے يورپی يونين كی جانب سے مسئلہ فلسطين حل كرنے كی كوششوں كو نقصان پہنچ سكتا ہے ۔
اسپين كی وزارت خارجہ نے واضح كيا : ہمارا ملك قدس كی مركزيت كے ساتھ ايك آزاد اور خود مختار فلسطين كی تاسيس تك اپنی پر امن جدوجہد جاری ركھے گا ۔
882135